0

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فاضل مواد کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں جائنٹ کانفرنس کا انعقاد

کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسی نجیب اسلم نے کہا ہے کہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے پنجاب میں فضلے کی ری سائیکلنگ کے لئے ایک بھی پلانٹ موجود نہیں ہے ان خیالات کا اظہار  انھوں نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے کیا گیا تھا کانفرنس میں حکومت کے اسٹیک ہولڈرز،ڈویلپمنٹ پارٹنرز، مذکورہ شعبے کے ماہرین اورمیونسپل خدمات کے حوالے سے کام کرنے والے تھنک ٹینکس نے شرکت کی، اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبے میں درپیش مسائل، اس کا تجزیہ کرنا اور حل  نکالنا تھا واضح رہے کہ بلدیات کا شعبہ پاکستان میں خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بلدیات کے بجٹ کا تقریباً 80 فیصد حصہ خدمات کی فراہمی کے لیے مختص کیا جاتا ہے سب نیشنل گورننس پروگرام صوبائی حکومت اور لوکل گورنمنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس کا مقصد منصوبہ سازی فنانشل مینجمنٹ اور طرز حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔سالڈویسٹ مینجمنٹ (SWM) نسبتا پاکستان میں سرکاری شعبے میں خدمات کی فراہمی میں کم ترجیجی شعبہ  ہے تاہم عصری پالیسی قانونی  و آئینی اور یگولیٹری فریم ورک مناسب سپورٹ نہیں دیتے  عالمی بنک کیمطابق 2050  میں سالڈویسٹ 2020  کے مقابلے میں 73 فیصدزیادہ ہوگا اس طرح سے سالڈویسٹ  پاکستان میں محض نکاسی کامسئلہ  نہیں ہوگا بلکہ دنیا بھر میں ہماری صحت عامہ کے انتظامات ماحولیاتی بدانتظامی اور سماجی صورت حال پر بھی دور رس نتائج کا حامل شعبہ ہوگاایس این جی نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے پنجاب میں میونسپل کمیٹی قصور اور خیبرپختونخوا میں  تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشنز بحرین اور بابوزئی میں ایک فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا ہے۔ پائیدارتر قیاتی اہداف (SDGs)  کے اندر بھی سالڈویسٹ کی تلفی کی حدمات اہداف میں شامل ہوتی ہیں کانفرنس کا مقصد پنجاب اورخیبر پختونخوا کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو سپورٹ اور تکینکی امداد کی فراہمی ہے اور اس سلسلے میں بامعنی تجاویز پیش کرتاہے اس کانفرنس کا مقصد میونسپل ویسٹ سروس  ڈیلیوری کے استحکام کے لئے تمام حکومتی اقدامات کے لئے سپورٹ اور معاونت کی فراہمی بھی ہے جس سے سالڈویسٹ  کی ماحولیات پر برے اثرات سے بچنے میں مدد ومعاونت ملے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں