0

پشاور دھماکا‘پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں گزشتہ روز ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے بعد آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہا ہے کہ اہم مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلانز کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ اور سوئپ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رات کے اوقات میں پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں