0

بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

واشنگٹن،کیف (مانند نیوز ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہا ؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان 30 منٹ تک بات ہوئی ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن سے بات چیت میں سکیورٹی اور معاشی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔یوکرینی صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی صدر سے بات چیت میں روس کے خلاف مزید پابندیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں