0

وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا ڈی چوک پر نہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ اور ارکان کا گھیراؤ کرنے کی حکومتی منصوبہ بندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ بوکھلاہٹ میں یہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے۔ وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا ڈی چوک پر نہیں۔ یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پر نہ لے جاتے۔ تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں