0

سوات ،اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ہماری کوششیں رنگ لائیں، عمران خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ہماری کوششیں رنگ لائیں. اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہوئی، مغرب میں مسلم خواتین پر اسلامو فوبیا کے تحت حجاب پر پابندی لگائی گئی، کل سے ساری مسلم دنیا مجھے مبارکبادیں دے رہی ہیں۔ میں علمائے دین کا احترام کرتا ہوں، دین کے نام پر سیاست چمکانے والوں کیخلاف ہوں، بلدیاتی انتخابات میں صرف بلے کے نشان پر مہر لگانی ہے،، امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں، عمران خان امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، اگر میرے بھی اربوں روپے ملک سے باہر آف شور اکاؤنٹس میں پڑے ہوتے اور لندن میں بڑے بڑے محلات ہوتے چوری کے پیسے سے یہ خریدتا تو میں  امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لے کے بیٹھا ہوتا، آج جس طرح روسیوں کے بڑے بڑے بزنس مینوں کے پیسے باہر پڑے ہیں سب ضبط ہو رہے ہیں، تو ان کو بھی پتہ تھا کہ ان کے پیسے بھی ضبط ہو سکتے تھے ان کی چوری کے پیسوں نے ان کو جھکا دیا اور قوم کو دُنیا میں ذلیل کیا، اوپر کرپٹ بیٹھے ہوئے لوگوں نے ملک کو مقروض کر دیا، باہر 20،25 نجی دوروں کے ذریعے قوم کو مقروض کر رہے تھے، ملک کے مفادات کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا، میں آج سوات کے لوگوں سے یہ کہنے آیا ہوں کہ آپ سب ملک کی بقاء کیلئے اپنے بچوں کے مستقبل اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے یہ سمجھ جائیں کہ کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاؤنگا، اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں لوگوں کی ضمیر خرید رہے ہیں ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، چھانگا مانگا کی سیاست دوہرائی جا رہی ہے، ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُن کے خلاف کیسز تیار ہیں ان سب کو جیلوں میں بھجواؤنگا، سب نے فیصلہ کیا کہ یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو سب سے پہلا کام اُن کا نیب کو ختم کرنا ہے،  اُنکو شرم نہیں آتی، ان شاء اللہ آنے والے دن یہ ملک کی تاریخ کے فیصلہ کن دن ہیں اس میں فیصلہ ہو گا کہ نیا پاکستان بنے گا،آج اپوزیشن کس چیز سے خوفزدہ ہے آج ملک کی ترقی سے خوفزدہ ہے اُن کے دور میں حالات کیا تھے اور آج کیا ہیں۔ مشکل حالات سے نکل آئے ہیں، پاکستان نے کورونا میں جو فیصلے کئے لوگوں کو کورونا سے بھی بچایا اور معیشت کو بھی بچایا،ہم نے دُنیا مخالف فیصلے کئے آج دُنیا جانتی ہے، ایکسپورٹ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچی ہے، ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ پوری دُنیا میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گندم،مکئی، چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی، ملک کی زراعت میں پہلی دفعہ کسانوں کو ریلیف دیا گیا، موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے بلین ٹریز کا منصوبہ کیا، دس ڈیمز کی تعمیر کی جائے گی، جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی، اس سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی، ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤنگا، مقصود چپڑاسی شہباز شریف کا چپڑاسی تھا ان کے بینک اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے، پیسا کدھر سے آیا جب عدالت پوچھتی ہیں تو ان کی تکلیف بڑھ جاتی ہے اور بیمار ہو جاتا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ آپ کے سامنے ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے اس میں آئین کی اجازت ہے، قوم اس کرپٹ ٹولے کے خلاف کھڑی ہو 27 مارچ کو اسلام آباد میں انسانوں کے سمندر کو دعوت دی ہے میں چاہتا ہوں کہ میری قوم نکلے اور اسلام آباد پہنچے اور دُنیا کو بتائے کہ ہم سچ کے سا تھ کھڑے ہیں ہم ان کرپٹ مافیا کے خلاف کھڑے ہیں۔جلسے سے وزیر اعلیٰ محمود خان، وفا قی وزیر مراد سعید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی و دیگر وزراء اور ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں