0

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا دارالاحساس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے دار الاحساس، پاکستان سویٹ ہوم، کا دورہ کیا اور بچوں کو فراہم سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر الپورئی غلام غوث، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نواب خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال شانگلہ عزیز گل موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دورے کے موقع پر دارالاحساس کے بچوں نے نعت اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ بچوں سے گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی احساس پروگرام کے تحت بچوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں