0

نوشہرہ میں غیر قانونی لیز کے خلاف صوبہ بھر ٹرانسپورٹر صدور کاسراپا احتجاج بن گئے

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) میں غیر قانونی لیز کے خلاف صوبہ بھر ٹرانسپورٹر صدور سراپا احتجاج بن گئے۔ ٹھیکیدار انتظامیہ کی جاری کردہ شیڈول سے زائد ٹیکس وصول کررہے ہیں۔۔کرش اور ریت کے مد میں ٹرانسپورٹروں کو لوٹا جارہا ہے۔۔چار سو گنا زائد ٹیکس گن پوائنٹ پر وصول کی جارہی ہیں۔۔انتظامیہ کو اپنی فریاد سنائی تو انتظامیہ نے بے بسی کا مظاہرہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا میں ٹرانسپورٹروں سے لیز ہولڈر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مائن ٹیکس شیڈول سے زائد غیر قانونی ٹیکس وصولی کے خلاف صوبہ خیبر پختون خوا ٹرانسپورٹرز انتظامیہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے دفتر کے باہر سراپا احتجاج بن گئے جس کی صدارت آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد،نائب صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ذاکر حیات، جنرل سیکرٹری آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ حاجی کبیر خان اور صوبائی صدر گڈز ٹرانسپورٹ نوید خان کر رہے تھے اس موقع پر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے نائب صدر ذاکر حیات نے کہ نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں ریونیو کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے انہوں نے بتایا کہ ہم 2 ہزار ارب روپے سالانہ حکومت پاکستان کو جمع کراتے ہیں،جبکہ اس کے باجود صوبہ خیبر پختون خوا میں لیز ہولڈر نے لوٹ کا بازار ٹھیکداروں نے شروع کردیا ہے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ ٹرانسپورٹروں کو عزت فراہم کرے،جو زیادتی کی جارہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد اس کا سدباب کرے، انہوں نے کہا لیز ہولڈروں کو اے ڈی بلدیات کی پشت پناہی حاصل ہیں جس کے باعث ٹھیکیدار ضابط خان،نوید،شیر رحمان،ٹی ایم اے اہلکار شاہنواز ہم سے شیڈول سے ہٹ کر بندوق کی نوک پر غیر قانونی لیز ٹیکس لیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ روزانہ ہماری 400 سے گاڑیاں نکلتی ہے اور ٹھیکیدار روزانہ کی بنیاد پر فی گاڑی 3500 روپے کے بجائے 8000 روپے لے رہے ہیں اور یہ سلسلہ گذشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ. ہم صوبائی وزیر بلدیات متعلقہ انتظامیہ کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران جوزائد ٹیکس وصولیاں ہم سے کی گئی ہیں وہ ہمیں واپس کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج تو ہم پر امن ہے لیکن اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو توڑ پھوڑ اور سڑکوں کو بند کرینگے۔دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ کئی انتظامیہ کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اب خاموش نہیں بیٹھے گے کیونکہ نیشنل ہائی وے پولیس کے اہلکاروں نے بھی خود کو ریونیوں ڈیپارٹمنٹ والے افسران بنالیے ہم سے ہر طرح سے اوور چارجنگ کی جارہی ہیں۔ہم اربوں روپے جمع کروارہے ہیں ہم سے جو اربوں روپے لیے جارہے ہیں اسکی چھان بین کی جائے شرکا کا کہنا تھا کہ اگر آنے والے منگل کے روز تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اور ہم سے زائد ٹیکس وصولیاں ختم نہ کی گئی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو بدھ روز نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج شروع کرینگے جو نامعلوم مدت تک جاری رہے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں