0

سوات ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد علی پر 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات الیکشن کمیشن نے سوات کی تحصیل بابوزئی کی میئر سٹی کونسل کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ای سی پی کے ڈی ایم او سلیم اللہ نے 16 مارچ کو شاہد علی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر وفاقی و صوبائی وزراء کو 16 مارچ کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔شاہد علی جمعہ کو ڈی ایم او کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرایا تاہم الیکشن کمیشن وضاحت سے مطمئن نہ ہوا اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے شاہد علی کو خبردار کیا کہ اگر اگلی بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا، ای سی پی نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ تاہم، وہ ذاتی طور پر حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کونسل کے ذریعے جواب جمع کرایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں