0

وزیر اعظم کا27مارچ کو ڈی چوک جلسے کا تھیم ”امر بالمعروف“ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے27مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک  میں ہونے والے جلسے کا تھیم ٹویٹ کردیا۔ جلسے کا تھیم امر بالمعروف رکھا گیا ہے۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اوعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان کو اس کی اصل روح کے مطابق بنانے کے لئے جلسے میں شرکاء کی حاضری اتنی ہو کہ تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں اوراس بات کی مذمت کرتے ہیں جو سیاسی مافیاز اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے بے شرمی سے سیاستدانوں کی روحوں کو خرید رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں