0

جمرود،پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ایف سی نارتھ اور حکومت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان کے مشیر اوورسیز پاکستانی محمد ایوب خان تھے،تقریب میں ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،ایم پی اے محمد شفیق افریدی،چیئرمین تحصیل جمرود الحاج سید نواب آفریدی،اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راھد گل ملاگوری کے علاؤہ این سی و وی سی چیئرمینوں،علاقائی مشران اور سیکورٹی فورسز حکام نے شرکت کی۔اختتامی تقریب میں روایتی محسود اتنڑ،پی ٹی شوز کے مظاہرے پیش کیے گئے۔کرکٹ ٹورنامنٹ جمرود تحصیل نے باڑہ تحصیل کے ٹیم کو شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا،اتھیلیٹیکس کے مقابلے اورولی بال فائنل میچ بھی جمرود نے جیت لئے۔ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود،باڑہ،لنڈی کوتل اور تیراہ کے کھیلوں کے میدانوں پر ایک مہینے سے جاری رہا۔اختتامی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اورسیزپاکستانی محمد ایوب خان افریدی اور ممبر صوبائی اسمبلی الحاج بلاول آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے دہشتگردی و خلفشار کا دور گزر چکا ہے اب تعمیر و ترقی و امن کا دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور فورسز کی قربانیوں کی بدولت یہاں امن آچکا ہیں اب کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے جمرود سپورٹس کمپلیکس کے دوبارہ تعمیر کے لیے 36 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جہاں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں