0

معاشرے کو ہر قسم سماجی برائیوں سے پاک کرنےکیلے معاشرے کے ذمہ دار افراد پولیس کا وبازو بنے، محمد قیس

تخت بھائی ( مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی، ایس پی اپریشن مردان محمد قیس نے کہا ہے۔کہ معاشرے کو جنگ و جدل اور ہر قسم سماجی برائیوں سے پاک کرنے کی خاطر معاشرے کے ذمہ دار افراد اور خاص کر والدین اپنی پولیس کے دست و بازو بن کر بحثیت قوم اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا نوشتہ دیوار ہے۔کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوکر حوصلہ افزاء نتائج سامنے ارہے ہیں۔جو نیک شگون ہے۔وہ پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے سبزہ زار میں یکم جنوری سال 2022کے پولیس کارکردگی کے خوالے سے عوامی کھلی کہچری سے خطاب کررہیتھے۔جسکی صدارت تحصیل تخت بھائی کے نومنتخب چیئرمین حافظ محمد سعید نے کی۔جس سے سرکل تخت بھائی کے ڈی ایس پی روخانزیب نے بھی خطاب کرتے ہوئے سرکل کے چاروں ایسٹیشنوں کی کارگزاری رپورٹ پیش کی۔جسمیں پولیس تھانہ تخت بھائی نے پہلی شیرگڑھ نے دوسری اور تھانہ لوند خوڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اس موقع پر ڈی ار سی ممبران۔نومنتخب بلدیاتی نمائندوں۔تاجروں۔وکلاء۔میڈیا کے نمائندوں۔علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے بارے کء تجاویز دیئے۔انھوں نے کہا۔کہ رویوں میں تبدیلی سے خوشگوار ماحول بن کر ایک دوسرے سے باہمی تعاون کیا جاسکتا ہے۔ کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، ضرورت مند کسی بھی عدم اطمینان یا شکایت کی صورت میں ان سے مل کر آگاہ کرسکتیہیں.انھوں نے سود انڈر پلے اور دیگر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق نء قانون سازی ہوچکی ہے۔جس سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوامی تعاون سے  دن رات کاروائی ہوکر زبردست نتائج برامد ہورہے ہیں۔انھوں نے لوگوں پر زور دیا۔کہ جرم چھوٹا ہو یا بڑا فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رجوع ضروری ہے۔کیونکہ دنیا گلوبل ویلج کی شکل احتیار کرچکی ہے۔جرم اور حقائق کو زیادہ دی تک نہیں چھپایا جاسکتا۔جاری مہم کے دوران سرکل کے چاروں تھانوں 109 اشتہاری ملزمان جو قتل اقدام قتل اور دیگرسنگین جرائم میں کء تھانوں کو مطلوب تھے۔گرفتار کرلئے گئے۔جس کے قبضے سے 23عدد کلاشنکوف۔5عدد کالاکوف۔24عدد شارٹ گن۔3عدد رائفل۔357عدد مختلف بور کے پستول بمعہ 540 عدد کارتوس برامد کرلئے۔اسی طرح منشیات مہم کے دوران 108کلوگرام چرس۔453 گرام ائس۔3لیٹر شراب۔قبضے میں لیکر کء افراد گرفتار کرلئے گئے۔اس دوران 3/4 اے ایف کے تخت 23افراد۔اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے پر 43افراد کے خلاف قانونی کاروائی کیگء۔کرایہ داری ایکٹ پر 111 لوگوں دفعہ  107ایکٹ کی رو سے 1638 اور  289 مشتبہ افراد کے خلاف 55/109کے تخت کاروائی کرکے پابند سلاسل کردیئے گئے۔شرکاء نے اس موقع پر پولیس کی کارگزاری پر خوشی کا اظہار کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں