0

پاکستان کے دشمن فرقہ وارانہ و لسانی اختلافات کو بڑھاکر فسادات کرانا چاہتے ہیں، پریس کانفرنس

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک)  پاراچنار میں تنظیم کے کارکنوں اور رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا مسلہ پورے ایشیا کا مسلہ ہے اور ایشیاء کے دشمن ہمیں نقصان دینے کے درپے ہیں ملک میں جاری محاز آرائی اور کھینچا تانی کا ذکر کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاسی بلوغت کا فقدان ہے پاکستان میں تبدیلی آئین و دستور کے مطابق آنی چاہئے ہم پہلے ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرچکے ہیں ملک میں ایک نصاب کے نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں نے ملکر بنیاد ہے اور اب ایک نصاب جیسے حرکتوں سے دوبارہ عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں پشاور دھماکے کے علاقے کو انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے نا انصافی سے کام لیا اور شیڈول کے دوروں میں مصروف وزیر اعظم نے شہدا سے تعزیت تک نہیں کی اور پشاور مسجد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی ایک الگ مسلہ ہے جس کے باعث اس قسم واقعات پیش آرہے ہیں اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں پشاور دھماکے اور ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی وہاں پندرہ منٹ جلوس لیٹ نکالنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ زمینوں کے تنازعات کے فیصلے بروقت نہ ہونے سے لڑائی جھگڑوں تک نوبت جاتی ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے بلدیاتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاراچنار سے نوجوان عالم دین  مزمل حسین تحصیل چیئرمین شپ کا امیدوار ہے اور دیگر کونلسز میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے اچھی ٹیم کی خدمات عوام کو پیش کی ہے عوام ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمے کو ووٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کیلئے راہ ہموار کریں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں