0

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، نگہت سیما

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خواتین کو معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے خود کو مضبوط ثابت کرتے ہوئے باوقار طریقے سے آگے بڑھنا ہو گا،خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اس لئے ضروری ہے کہ وہ باوقار طریقے سے مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار  پروجیکٹ کوارڈنیٹرسائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  نگہت سیما نے مردان میں  مشاعرہ برائے حقو ق نسواں  سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،مشاعرے میں خواتین شعراء ڈاکٹر نرگس ادا، نیازپرورہ،ساجدہ تنہا،فرزانہ صنم،نیک محمد سیفی اور ایگز یکٹو ڈائر یکٹر سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  عزیر بسمل نے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے کی مہمان خصوصی دارالامان مردان کی ڈاکٹر سفینہ اور رکن مردان چیمبرز آف کامرس عقیلہ سنبل تھی،تقریب سے  سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن آفیسرسجاد سلیم نے  سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  اور آکسفیم کے باہمی اشتراک سے ضلع مردان کے چار یونین کونسلوں میں خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے اقدامات کی کارکردگی بیان کی،مشاعرے کی تقریب سے  ڈاکٹر سفینہ،عقیلہ سنبل اور    سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن   کے صدرمحمد عارف نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل خواتین نے ادب کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں جو ادب کا سرمایہ ہے۔ یہ تخلیقات اپنی فنی اور فکری خوبیوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی زندگی کے شعور اور روح عصر سے عبارت ہیں۔ عورت جس روپ میں بھی ہو قدرت کا حسین تحفہ ہے جس کے بغیر کائنات کی ہر چیز، بے رنگ، بے رونق و بے کیف ہے۔مقررین  کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے لے کر ثقافت تک خواتین کو تمام شعبوں میں شرکت اور ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کئے جانے چاہیں۔ بعد ازاں  مہمان خصوصی نے خواتین شعرا کو شیلڈز پیش کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں