0

سوات ،الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 15یتیم بچیوں میں شادی پیکیجزکا تقسیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 15یتیم بچیوں میں شادی پیکیجزکی تقسیم۔یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے لاکھوں کا سامان تقسیم کیا۔ الخدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔پیکیجز تقسیم کے پروگرام کا انعقاد ٹیپو شہید سکول اینڈ کالج میں کیاگیا۔ پروگرام میں اے سی کبل عامر علی شاہ، ڈائریکٹر ٹیپوشہیدسکول اینڈ کالج سید عبداللہ شاہ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد زادہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 15یتیم بچیوں میں شادی پیکیجز تقسیم کئے گئے۔ہر پیکیج میں واشنگ مشین، سلائی مشین، سٹینڈ پنکھا، واٹر سیٹ، ڈنر سیٹ، رضائی سیٹ، ٹی سیٹ، بالٹی اور کپڑے وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر مہمانان خصوصی نے میڈیا سے بات چیت کی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد زادہ نے میڈیا کو بتایاکہ پیکیجز کی تقسیم پورے سوات کی سطح پر کی گئی ہے جس کیلئے مستحق بچیوں کے پورے کوائف دیکھے گئے ہیں اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کا اندراج کیاگیاہے۔اس کا مقصد معاشرے میں یتیم اور نادار بچیوں کا سہارا بننا اور ان کی باعزت رخصتی ممکن بنانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے اور قوم کا سہارا بننے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے جس کے تحت ملک کے طول و عرض میں ہر سال سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں یتیم بچیوں کی شادیاں ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کا بندوبست بھی کرتی ہے۔جس میں ان کو ماہانہ وظیفہ دیاجاتاہے۔اس کے علاوہ گلی کوچوں میں کوڑے کے ڈھیروں پر کباڑ اکٹھا کرنے والے بچوں کو بھی وظیفہ مقرر کرکے تعلیمی اداروں میں داخل کرایاجاتاہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے کردار پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں صاف پانی کی فراہمی، معذوروں کیلئے وہیل چئیرز کی فراہمی، مستحقین کیلئے ادویات کی فراہمی اور ہرسال مستحقین میں رمضان پیکیجز کی تقسیم کے علاوہ ہر قسم ناگہانی آفات میں ہر قسم امداد کی فراہمی کرتی ہے۔ الخدمت معاشرے کا سہارا بننے کیلئے کسی بھی موقع پر پیچھے نہیں ہٹتی۔ چاہے جو بھی مشکل قوم و ملک پر آجائے، الخدمت سب سے پہلے وہاں پر امداد اور امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہوگی۔اس موقع پر آئے ہوئے لوگوں نے الخدمت کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا اور الخدمت کی کاوشوں کو بہت زیادہ سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ الخدمت جیسی تنظیم اس معاشرے میں موجود ہے اور اس نے مہنگائی کے اس طوفان میں ہماری مشکل آسان بنادی۔ ہمارے لئے نکاح آسان بناکر اس کے انتظامات کئے اور باعزت رخصتی کو ممکن بنایا۔پروگرام میں شریک تمام شرکاء نے الخدمت کی کاوشوں کو بہت زیادہ سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں