0

وزیراعظم کی عزت اسی میں ہے کہ استعفی دو اور قوم کی جان چھوڑ دو، مولانا عبدالغفور حیدری

چکدرہ ( مانند نیوز ڈیسک ) جمعیت  علماء  اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی کے بعد اتحادیوں نے بھی عمر ان خان پر عدم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کی عزت اسی میں ہے کہ استعفی دو اور قوم کی جان چھوڑ دو۔عمر ان خان اکثریت کھو چکے ہیں۔وہ گزشتہ روز چکدرہ دیر لو ئر میں ایک شمولیتی پر یس کانفرنس سے خطاب کرر ہے تھے۔اس موقع پر ان کے ہمر اہ جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولا نا عطاء الحق درویش،ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال بھی مو جعد تھے۔سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ عمر ان خان امر یکہ کا مسلط کر دہ وزیر اعظم ہے۔وزیر اعظم اور ان کے وزراء کے اوسان خطا ء ہو گئے۔وزراء گالم گلوچ پر اتر ائے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق آزاد امیدوار  صوبائی اسمبلی  حیدر علی خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کیا،مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت  دم توڑچکی ہے، انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر طے ہوچکاہے لیکن قبل ازوقت کچھ نہیں کہ سکتے غفور حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کارکن 25سے 28مارچ تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں