0

خیبر پختونخواہ پولیس نے وطن کیلئےجانوں کے نذرانے پیش کیے،آئی جی کے پی

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختون خواہ پولیس نے مادر وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دو ہزار سے زائد پولیس جوان شہادت کے منصب پر فائض ہوئے۔صوبائی حکومت پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں،ادارے کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل اف پولیس کے پی کے معظم جاہ انصاری نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جوانوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقعہ پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آر پی او کوہاٹ ریجن طاہر ایوب خان،ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان،ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم,ڈی پی او اورکزئی نثار خان،سرکاری افسران،عمائدین علاقہ اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ائی جی معظم جاہ انصاری نے کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین نے کھلی جیب میں سوار ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا۔قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے پیشہ ورانہ ذ مہ داریوں کا حلف لیا گیا۔کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ کالج کی تاریخ،اس کی خدمات اور مسائل کے بارے میں مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس پاسنگ آؤٹ میں 137 اپر،298 انٹر میڈیٹ،726 لوئیر کورس مکمل کرنے والے جوان اور 1368ریکروٹس حصہ لے رہے ہیں۔پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو پی ٹی سی سٹاف کی بہترین کاوشوں کا ثمر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ دہائیوں سے پولیس،ایف آئی اے،ایکسائیزاورموٹروے پولیس  سمیت دیگر اداروں کے سٹاف کی تربیت میں کمر بستہ ہے۔انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں اپنے حلف کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔یہ حلف دنیا اور آخرت میں آپ کی کامیابی کا ضامن ہو گا۔ائی جی معظم جاہ انصاری نے پی ٹی سی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فنڈز جاری کرنے?رہائشی بلاکس کے لیے چار سو فین دینے سمیت کئی منصوبوں کا اعلان کیا۔اور کہا کہ وزیر اعلی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور پی ٹی سی کے بڑے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان قوم کے بیٹے ہیں جنہوں نے صوبہ کے پی کے میں دو ہزار سے زیادہ شہادت کے منصب پر فائض ہوئے اور بہترین انداز میں صوبے کے عوام کی خدمت کی اور کے پی کے پولیس کی مادر وطن کے لیے دو ہزار جانوں کے نذرانے ایک بڑا اعزاز ہیں اس موقع پر انہوں نے اپر لوئیر اور انٹر میڈیٹ اورریکروٹ کورسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ائی جی خیبر پختون خواہ نے نشانہ بازی،دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ایونٹس دیکھے اور جوانوں کی تربیت و مہارت کی ستائش کی۔بعد ازاں پولیس ٹرینگ کالج میں ملٹی میڈیا آڈیٹوریم کا بھی انہوں نے افتتاح کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں