0

یوم پاکستان، ہنگو میں ڈپٹی کمشنر افس میں تقریب

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) 23 مارچ یوم پاکستان۔ڈپٹی کمشنر افس میں تقریب۔ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈی پی او نے پر چم کشائی کی۔یوم پاکستان ایک تاریخی دن تھا۔زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق  یوم پاکستان کی۔مباسبت سے ڈپٹی کمشنر افس ہنگو میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا،صحافیوں، اساتزہ اکرام ای ڈی او ایجو کیشن شئاز خٹک سمیت عمائدین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم اور ڈی پی او اکرام اللہ خان نے قومی پرچم لہرایا جبکہ لیوی کے دستے نے قومی ہرچم کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ اج تاریخی دن ہے یہ وہ دن ہے جب ایک لاکھ ہندوستان کے کونے کونے سے ہ۔ارے تحریک پاکستان کے کارکنان، اسلاف اور رہنما  لاہور میں جمع ہوئے اور قرار داد پاکستان منظور کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اسلاف اور رہنماوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکا نے پاکستان کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں