0

انتظاميہ ہری پور اندرون شہر کی قبضہ مافیا کے آگے بے بس

ہری پور(مانند نیوز ڈیسک) ہری پور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظاميہ ہری پور اندرون شہر کی قبضہ مافیا کے آگے بے بسی کا شکار ہو کر رہ گی ۔عوام جاۓ بھاڑ میں ۔ہری پور میں میں راستہ نہ ہونے کے باعث ٹریفک اہلکار کو بتانے پر بھی وہ اپنے اپنے ایریا کی گردان کو اپناتے ہوۓ دوسری طرف چل دیے ۔ ہری پور شہر مین بازار کو جانے والے راستوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ساٸیں سہیلی روڈ پر بکرا  گوشت مارکیٹ کے پاس سرعام سڑک پر موٹر ساٸیکل کے ساتھ لکڑی کے بینچ رکھ کر سڑک کو بند کرکے گزرنے والوں کے لیے مشکلات کا سامان کر رہیں ہیں ایک آدمی گزرتے ہوۓ بنچ سے ٹکرا بھی گیا ۔ اس پر دوکاندار کو شکایت بھی کی گی ۔ لیکن سارا دن وہیں پڑا رہا ۔ اسکے بعد ٹریفک اہلکار کو شکایت کی گی جوکہ مین بازار موچی بازار چوک میں تعینات تھا وہ کنہے لگا کہ میری ڈیوٹی صرف بازار میں ہے ۔ آپ ٹریفک انچارچ کو کال کریں ۔ اب بتایا جاۓ کہ یہ اہلکار صرف ایک سٹرک پر ڈیوٹی کے لیے بھرتی ہوۓ ہیں یا عوام کو رلیف فراہم کرنے کے لیے وہ پورے ضلع میں بھرتی کیے گے ہیں عوامی حلقوں کی ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک سے درخواست ہے کہ ایسے اہلکاروں کا چیک اینڈ بیلنس کیا جاۓ ۔عوام کو مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ مخلص اہلکار تعینات کیے جاۓ ۔ اور ایسے اہلکاروں کا قبلہ درست کرنے کے لیے انکے خلاف ایکشن لیا جاۓ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں