0

قیصر خان ڈسٹرکٹ بار چکدرہ کے صدر جبکہ عمران غنی جی ایس منتخب

چکدرہ ( مانند نیوز ڈیسک ) چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اسلامک لائرز موومنٹ نے میدان مارلیا۔قیصر خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ عمر ان غنی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔چیئر مین الیکشن کمیٹی سید علی حیدرشاہ  ایڈوکیٹ اراکین ثناء اللہ ایڈوکیٹ،خالد ایڈوکیٹ،آفتخار ایڈوکیٹ،ناصر شاہ ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بر ائے سیشن 2022-23کے لیے اسلامک لا ئرزموومنٹ کے امیدوار قیصر خان ایڈوکیٹ 40ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہو گئے،جبکہ ان کے مدمقابل گرینڈ الا ئنس (پیپلز لا ئرز فورم،ملگر وکیلان،مسلم لائرز فورم)کے امیدوار محمد نعیم ایڈوکیٹ نے 38ووٹ حاصل کرکے دو ووٹ سے شکست کھائی۔جبکہ عمر ان غنی ایڈوکیٹ جنر ل سیکرٹری،شاہد ابرارنائب صدر، شفقت اللہ جائنٹ سیکرٹری،رضوان علی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔نومنتخب صدر قیصر خان ایڈوکیٹ نے اپنی کامیا بی کو پینل کے بھر پور تعاؤن کا نتیجہ قرار دیا۔اس موقع پر اسلامک لا ئرز موومنٹ کے صدر اسداللہ ایڈوکیٹ،عطاء اللہ ایڈوکیٹ،ثناء اللہ ایڈوکیٹ،مقدر شاہ ایدوکیٹ نے نو منتخب صدر اور کابینہ کو مباد ک باد پیش کرتے ہو ئے الیکشن کو پر امن انداز میں انعقاد پر الیکشن کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں