0

پاراچنار میں تنظیم تحفظ ملت کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رہنما مسرت حسین منتظر، علامہ تجمل حسین، علامہ الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں ترقیاتی کام فیصلے اور بھرتی میرٹ پر کئے جائیں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے رہنماؤں نے کہا کہ شلوزان زیڑان کڑمان ملانہ کے علاؤہ دریائے کرم پر ڈیمز بنائے جائیں موٹر سائیکل اور چنک چیز میں غیر معیاری خوراکی اشیا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس قسم عناصر کو اپنی سرگرمیوں سے روکا جائے رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ افغان ٹریڈ میں مقامی لوگوں کے مفاد کو بھی مدنظر رکھا جائے رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ داعش میں پاک افراد کی بھرتی کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور زائرین کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے رہنماؤں نے کہا کہ پشاور میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث تین مساجد میں خودکش دھماکے ہوئے اور معصوم نمازیوں کے قاتلوں کا پتہ اعلانات کے باوجود تاحال نہ چل سکا رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت سے بچنے اور بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے سرکاری ڈاکومنٹس سے مذہب کا خانہ ختم کیا جائے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اورکزئی میں بزرگ سادات کے مزارات کی تعمیر اور زائرین کو آمد و رفت کی اجازت دی جائے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں