0

صوبائی حکومت کی وژن کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، سیکرٹری ہیلتھ

تیمرگرہ(مانند نیوز ڈیسک)سپیشل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختواہ فاروق جمیل نے کہا کہ ہسپتالوں میں بہتر سہولیات پہنچانے کیلئے پھر اقدامات اٹھارہے ہیں،صوبائی حکومت کی وژن کو ہر صورت پورا کیا جارہا ہے بی ایچ یوز سے لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتالوں تک اصلاحاتی عمل کیساتھ ہسپتالوں کے خوبصورتی پر کام کا سلسلہ جاری ہے،صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر بوج کم کرنے کیلئے لوئرہسپتالوں کے بہتری پر تیزی کی ساتھ کام ہورہا ہے،تیمرگرہ میڈیکل کالج میں فیکلٹی کی تکمیل اخری مراحل میں ہے جس میں جلد کلاسز کا اغاز کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختواہ فاروق جمیل نے گزشتہ روز ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تیمرگرہ میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین کے علی جان،ڈاکٹر مختیار،ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی،ایم ایس ڈی ایچ کیو تیمرگرہ ڈاکٹر داؤد خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد علی روغانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز احمدموجود تھے،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل اور کمیٹی کے چیئرمین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اورتیمرگرہ میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا،جہاں ہسپتال کے اندر سامان کی کمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ تیمرگرہ میڈکل کالج کی بہترین تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کی وژن ہے کہ محکمہ صحت میں پرائمری لیول سے لیکرٹرشری لیول تک بہتر سے بہتر بنائیں اور عوام کو اچھی سہولیات پہنچایا جائے جبکہ پہلے سے ٹرشری کئیر ایم ٹی آئی کی صورت میں کام کررہا ہے اور ان کو اٹانومی دی گئی ہے جبکہ پرائمری اور سکینڈری کیلئے پورا پروگرام بنایاگیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ یہ جب تک پرائمری اور سیکنڈری لیول بہتر نہیں ہوگا اس وقت ٹیچنگ ہسپتالوں پر بوج کم نہیں ہوگا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر ان کی مسائل حل نہیں ہوسکے گی اسلئے ہم اس ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ جو کہ پورے علاقے کیلئے ایک واحد ہسپتال کے طورپر کام کررہے ہیں اس پر مریضوں کابہت بڑا بوج ہے اور مستقبل میں یہ ٹیچنگ ہسپتال بھی بن رہا ہے انہوں نے کہا  کہ ڈی ایچ کیوہسپتال تیمرگرہ میں تزین وارائش،بیوٹی فیکشن اورسامان کی کمی کو پورا کرنا ہے یہاں اس ہم اس کو چانچنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سامان کی کمی کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں بلڈنگ کی انفراسٹرکچر کودوبارہ نئے سرے سے تعمیراور تزین وارائش پرکتنا کا م ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی یہاں ہم سامان، ورکس،ڈاکٹروں کی کمی،نرسروں کی کمی، کو بھی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہاں کے خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں جہاں پر ڈسٹر کٹ لیول کے ہسپتالوں میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائے،بعد ازاں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل اور کمیٹی کے ارکین نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا جہاں ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، تعمیری کام پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیکل کالج میں میڈیکل فیکلٹی کے تکمیل کے ساتھ کلاسز کا اغاز کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں