0

بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع لوئر دیر پولیس کی طرف سے سیکورٹی پلان تیار

لوئردیر (مانندنیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع لوئر دیر پولیس کی طرف سے سیکورٹی پلان تیار کرلی گئی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ڈی پی او کا ضلع کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیاپولیس لائنز تیمرگرہ میں الیکشن کنٹرول روم قائم جبکہ تھانہ جات میں سب کنٹرول رومز ببھی قائم کردئے گئے ہیں ضلع بھر سے مجموعی طور پر 3103 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،پولنگ سٹیشنز کو تین کٹیگرز  جن میں 183 انتہائی حساس، 283 حساس اور 132 نارمل میں تقسیم کیا گیا ہے.ضلع لوئردیر کے کُل 598 پولنگ سٹیشنز پر 7 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے جن میں ضلعی پولیس،لیوی اہلکاران،ایف سی،ایلٹ فورس،ایف آر پی اور البرق کے جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں خواتین کیلئے مختص اور کمبائن 461 پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی اہلکاروں کے علاؤہ لیڈیز کانسٹبلز بھی تعینات کردئے گئے ہیں انتخابی مواد کی ترسیل کیلئے مختص ڈیسٹریبوشن پوائنٹس پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ڈی پی او لوئر دیر عرفان اللہ خان اور ایس پی انیوسٹی گیشن اور تمام ڈی ایس پیز سرکلز خود انتخابی عمل کی نگرانی کررہے ہیں امن و آمان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے QRF,RRF کی سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ موبائیل پٹرولنگ بھی تشکیل دی گئی ہیں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کیجانب سے جامع ٹریفک پلان بنایا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کیطرف سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی خواتین ووٹرز کیلئے مختص پولنگ سٹیشنز پر مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہوگا پولنگ سسٹیشن کے اندر موبائیل لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی غیر رجسٹرڈ ووٹرز کا پولنگ سٹیشن میں داخلہ ممنوع ہوگاجیت کی خوشی میں الیکشن کے دن ریلوں اور جلسہ جلوس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے.الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری کردہ قواعدوضوابط پر سختی سے عمل درامد کیا جائیگا،شرپسند عناصر،ہُلڑ بازی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے تمام پولنگ سٹیشنز پر طبی عملہ بمع ایمبولنسز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کیلئے خدمات سرانجام دینگے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی پولنگ سٹشنز پر موجود ہونگے لوئر دیر میں انتخابات کے پرامن انعقاد  کیلئے شہری پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں دوسری جانب ڈی پی او دیر لوئر عرفان اللہ خان تیمرگرہ،جندول اور دیگر پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور انتخابی عملہ کے سامان کے ترسیل کی نگرانی کی اس موقع پر ڈی پی او دیر لوئر عرفان اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو پرآمن بنانے کیلئے ہرقسم اقدام اٹھایا جائیگا اور امن وامان کو ہرصورت برقرار رکھاجائیگاقانون شکن عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگاڈی پی عرفان اللہ خان کا کہنا تھا کہ عوام پرامن اور دوستانہ ماحول میں پولنگ کا حصہ بنے اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی سے گریز کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں