0

آیاز صادق کی سپیکری میں قومی اسمبلی کا اجلاس، عمران خان کے خلاٖٖٖٖف 195 وٹ سے تحریک کامیاب

اسلام آباد (نمائندہ مانند) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈال دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف رولنگ دے دی۔

علامتی اسپیکر ایاز صادق نے رولنگ دے کر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو مسترد کر دیا۔

علامتی اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، اسے مسترد کرتا ہوں۔

اس کے بعد قومی اسمبلی ہال کی لائٹس آف کر دی گئیں اور وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر تقسیم کے ذریعے ووٹنگ کا عمل ہوا، مرتضیٰ جاوید عباسی نے ٹیلر کی ذمے داری ادا کی۔

طارق بشیر چیمہ، وجیہ قمر، جویریہ آہیر، نور عالم خان نے بھی عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

منحرف پی ٹی آئی ارکان بھی عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں رائے شماری کا حصہ بنے۔

وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کی تحریک پیش کرنے کے حق میں 195 ارکان نے ووٹ دیا۔

وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن نے ووٹنگ مکمل کر لی، قومی اسمبلی کے ممبران نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈال دیا جس کے بعد ممبران واپس ایوان میں آ گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں