0

نوشہرہ میں ٹماٹر 200سے 250روپے کلو فروخت

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا،،تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی نوشہرہ کینٹ،اکوڑہ خٹک،جہانگیرہ،رسالپور،پبی اور تاروجبہ سمیت ضلع کے دیگر شہروں اور قصبوں میں دکانداروں نے اشیا خورو نوش اور دیگر اشیا ضروریہ کے من مانے نرخ مقرر کرکے خودساختہ مہنگائی کو پروان چڑھایا ہے،ٹماٹر 200سے 250روپے کلو،بنڈی 220روپے،گوشت 650سے 700 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہیں، پھلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں،جبکہ مرغی کا گوشت ہو یا دال،چاول عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ نوشہرہ محکمہ خوراک کی جانب سے کوئی چیک ان بیلنس کا نظام نہیں،اور تو اور ضلعی انتظامیہ نے بھی ایک سال قبل (2021)کا نرخ نامہ نافذ العمل کے لیے جاری کردیا ہے جس پر عوام اور مقامی دکاندار بھی تذ بذب کے شکار ہیں اور اسی یک سالہ پرانے نرخنامے کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں دکانداروں اور شہریوں کے مابین بحث و تقرار ہاتھاپائی اور لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں،نوشہرہ کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں