0

بیکن ہاؤس سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی سالانہ تقریب

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے بیکن ہاؤس سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء اپنی اپنی نشستوں سے کھڑے ہو ئے اور جوش و جذبہ سے ترانہ سنا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کی اس تقریب میں شرکت پر سکول کی پرنسپل ستارہ فرید صاحبہ نے انکو خوش آمدید کہا اور ہزارہ پولیس کی جرائم کی روک تھام اورمعاشرے میں امن و امان کے حوالے سے ہزارہ پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیازنے سکول انتظامیہ اور طلبہ و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں مدعو کیا۔ خوشی کا احساس ہو رہا ہے آج آپ لوگوں سے بات چیت کر رہا ہوں آپ لوگ اس ملک کا مستقبل ہیں اور آپ نے آگے بڑھ کر اس ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کو یہ چاہیے کہ وہ اپنے کورس کی سلیکشن اس طرح سے کرے کہ وہ اس کورس میں شوق رکھتا ہو تاکہ اسے پڑھائی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ جب کوئی سٹوڈنٹ اپنی مرضی سے کورس کی سلیکشن کرے گا تو اسی کورس کو منتخب کرے گا جس میں وہ شوق رکھتا ہو گا اس لئے اپنے تعلیمی سرگرمیوں سے لگاؤ کے لئے اپنی مرضی کا کورس سلیکٹ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ و طلبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگوں کسی بھی میدان میں اپنے آپ کو کمزور متصو رنہ کریں خواہ وہ پڑھائی ہو یا کوئی اور اپنی لگن، کوشش اور محنت جاری رکھیں تو آپ ایک روز ضرور کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ہزارہ پولیس نے عوام میں ٹریفک رولز کی آگاہی کیلئے مختلف نجی سکولوں کے بچوں کی معاونت حاصل کی ہے بہت سے سکولوں کے بچے بطور والنٹیئر ہزارہ پولیس کے اس آگاہی پروگرام میں شریک ہیں بخوبی عوام کی خدمت بھی کررہے ہیں آپکو بھی چاہیے کہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں تاکہ آپ ایک اچھے اور کامیاب شہری کی حیثیت حاصل کر سکیں۔ڈی آئی جی ہزار ہ ریجن نے اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں