0

تخت بھائی ،دی فضل آباد ماڈل سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کاتقریب

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) دی فضل آباد ماڈل سکول فضل آباد تخت بھائی کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے بچوں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے  ایک پر وقار تقریب کا  انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پرنسپل قیوم خان اور سکول اساتذہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیم کی بدولت مسلمان سائنسدانوں نے عظیم کارنامہ سرانجام دی ہے والدین تمام تر ذمہ داری سکول پر نہ  چھوڑیں  بلکہ خود بھی ذمہ داری قبول کرے۔  اگر والدین تعاون کریں تو بچہ آگے کی  طرف گامزن ہوگا دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینا چاہئے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر اس معاشرے میں اعلی مقام مشکل  سے حاصل ہوتا ہے تعلیم انسان کو ایک بہتر انسان بناتا ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی غیر سرگرمیوں سے دور کرکے زیادہ توجہ تعلیم کی طرف دیں۔ کیونکہ کل اس  بچوں نے اپنے پیار وطن پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا۔ دی فضل آباد ماڈل سکول  نے کم وقت میں اپنا مقام حاصل کیا۔ اور یہی وجہ ان  سکول کے اعلیٰ اور بہترین اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور سکول کے بچے ہر سالانہ امتحانات میں اعلی  پوزیشن لیتے ہیں۔ اس موقع پرسکول کے بچوں میں  بہترین پوزیشن لینے والے بچوں میں پرنسپل قیوم خان اور اساتذہ  نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے اس موقع پر کثیر تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ترانہ،  ڈرامے،  ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی۔ آخرمیں پرنسپل قیوم خان نے تمام علاقہ عمائدین اور بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں