0

پشاور، رمضان سستے بازاروں میں اشیائے خوردونوش غیرمعیاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور رمضان سستے بازار وں میں کھانے پینے کی اشیا ء کا معیاری انتہائی غیرمعیاری ہے،شہری شکایات کرتے نظرآئے۔رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیائے خورد و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر رمضان سستا بازار لگائے گئے تاہم شہری ان سستے بازاروں میں اشیا خوردونوش کا معیار بہتر نہ ہونے کا شکوہ کر رہے۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے 5مقامات پر رمضان سستا بازار قائم کئے گئے جہاں پر شہریوں کو آٹا، گوشت، سبزی  اور دیگر اشیا خوردونوش نسبتاً کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے کہا کہ سستے بازاروں میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم تو ہیں لیکن شہری ان اشیا کے معیار سے مطمئن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کی روزمرہ استعمال کی اشیا ء کی دستیابی یقینی بنائے۔دوسری جانب شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مز ید رمضان سستا بازار کا قیام بھی عمل لائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔پشاور کے شہریوں نے حکومت سے  بہترین کوالٹی کی اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں