0

ریاستِ سوات کے دور 1965ء میں قائم مشنری سکول”پبلک سکول سنگوٹہ“ میں ثقافتی دن منایا گیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات نینز سسٹر یونین آئیر لینڈ کے زیر اہتمام ریاستِ سوات کے دور 1965ء میں قائم مشنری سکول”پبلک سکول سنگوٹہ“ سوات میں ثقافتی دن منایا گیا جس میں سکول کی طالبات اور اُن کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل سسٹر روزی یونس نے مشرق کو بتایا کہ 1700ء میں خواتین پر تعلیم کی پابندی کے خلاف ایک بہادر خاتون نینو نیل (لیڈی آف لینٹرن) نے رات کے اندھیرے میں بچیوں کو پڑھانا شروع کیا۔ اس کے بعد ”سسٹر یونین آئر لینڈ“ کے نام سے قائم تنظیم نے دنیا کے مختلف ممالک میں یہ فلاحی سکول قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سنگوٹہ پبلک سکول میں کوٹہ کے مطابق یتیم اور غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سکول میں ایک ہزار سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں جن کی سکول فیس پلے گروپ سے دہم تک ماہانہ صرف دو ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف ہے جس کی وجہ سے سنگوٹہ سکول کی طالبات ہر سال سوات تعلیمی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز ہوتی ہی۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں داخلے سو فیصد میرٹ پر دئے جاتے ہیں۔ اس سکول سے فارغ طالبات اپنے آپ کو ”سنگوٹین“ کہہ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے لئے والی سوات نے227 کنال زمین دی تھی جس پر یہ سکول قائم ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں