0

قطر چیریٹی کی طرف سے ضلع پشاور، 927 غریب خاندانوں میں رمضان راشن کاتقسیم

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قطر چیریٹی کی طرف سے ضلع پشاور، نوشہرہ اور خیبر تیراہ کے  927   غریب خاندانوں میں رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں رمضان راشن کی تقسیم بین الاقوامی فلاحی ادارے قطر چیریٹی کی طرف سے ہمیشہ کی طرح مستحق خاندانوں،  بیواؤں،  یتیموں  اور معذوروں کی امداد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔  رمضان مبارک میں اشیاء  خوردونوش کی تقسیم سے ضلع پشاور کے 927  خاندان مستفید ہوے  عوام علاقہ نے قطر چیریٹی کی خدمت اور راشن کی تقسیم پر ان کے کام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔  قطر چیریٹی کے پشاور (خیبر پختون خواہ) کے کوآرڈینیٹر سجاد خان کا کہنا تھا کہ راشن مستحق افراد کیلئے قطر کے مخیر حضرات کی جانب سے رمضان مبارک کا تحفہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر چیریٹی جہاں تک ممکن ہو سکا  اس قسم کے فلاحی کاموں میں اپنا بھر پورکردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ ملیحہ سحر (اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پبی) نوشہرہ نے قطر چیریٹی کے کام کو سراہا اورگورنمنٹ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں عوامی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔چیرمین حیدر علی نے بھی عوام علاقہ کی طرف سے قطر چیریٹی اور ان کے ڈونر کے کام کو سراہا اور آئندہ اپنی مکمل سپورٹ کا بھی اعلان کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں