0

ن لینڈ سٹڈی ٹوو33rdمڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس، ،نیشنل انسیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاورر کے شرکاء کا دورہ

 ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس، نیشنل انسیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور ان لینڈ سٹڈی ٹور کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں خوش آمدید کہا۔ اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں ہوا جہاں وفد کے شرکاء کوڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہزارہ ڈویژن اورجاری ترقیاتی منصوبوں خصوصا ہائیڈروپاور پراجیکٹس  و دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلع ایبٹ آباد اور یہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصا دھمتوڑ بائی پاس روڈ، نکاسی آب، خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ، سٹی پلاننگ سیاحت کے فروغ، تعلیم، صحت،ریونیو اور معاملات کے حوالے سے بھی سیر حاصل بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاکستان لرننگ فیسٹول کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریف کیا۔ پاکستان لرننگ فیسٹول کا انعقاد ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی بار گزشتہ ماہ میں ہوا جسیشہریوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی اور شہریوں نیبڑی تعداد نے شرکت یقینی بنائی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہر کی بہتری اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ وفد میں فکیلٹی ممبرز ڈاکٹر مقیم الاسلام سہروردی، محمد طیب، شہابداللہ، اسد ضیاء صدیق، ندیم احمد اعوان اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے کورس کے شرکاء شامل رہے۔  اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے نو تعمیرڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نیوفد کے شرکاء کو ڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹراور اسکے فنگشنگ کے حوالے سے بریف کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں