0

کویتی حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی

 کویت سٹی (مانند نیوز ڈیسک) عرب ریاست کویت کی حکومت اپنے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی ہو گئی۔کویتی حکومت نے پارلیمان میں پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے استعفے دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویتی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بدھ کو  ووٹنگ ہونا تھی انہوں نے ووٹنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے استعفی دے دیا۔واضح رہے کہ مالیاتی اصلاحات میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث پیدا ہونے والاسیاسی تنازع تحریک عدم اعتماد اور استعفے کی وجہ بنا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں