0

رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی کڑی نگرانی جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی سوات ٹیم کا خفیہ اطلاع پر مینگورہ میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور مشروبات و آئس کریم میں استعمال ہونے والاایکسپائرڈ فلیورز  برآمد کرلیا۔ ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی محمد آصف کے زیر نگرانی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل بابوزئی میں کاروائی کی جہاں ایک دوکان سے پچاس کلو سے زائد مقدار میں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد ہوا جوکہ موقع پر ضبط کرلی گئی اور دوکاندار کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ایک اور کاروائی میں بھاری مقدار میں ایکسپائر فلیورز جوکہ ائس کریم والوں کو بیچا جارہا تھا برآمد کرکے دوکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔ ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں فوڈاتھارٹی کی ٹیمز مکمل فعال اور الرٹ ہیں اشیائے خوردنوش کی کڑی نگرانی جاری ہیں۔ اس ضمن میں ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز میں مصروف عمل ہیں۔ علاوہ ازیں ناقص اور ملاوٹی مافیا کے خلاف خفیہ نیٹ ورک بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جوکہ ٹیمز کو اطلاع فراہم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان شریف میں شہریوں کی شکایت پر فوری کاروائی کیلیے ہیلپ لائن 0946721071 اور خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں