سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈگر بازار کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈگر سید حماد حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مختلف مارکیٹ اور دوکانوں پر گئے اور آشیا کے معیار اور سرکاری نرخنامے کا جائزہ لیا اور دوکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ منافع خوروں کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مقرر کردہ سرکاری نرخنامے اشیاء خوردونوش فروخت نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخنامہ سے تجاوز کرنے والے تاجروں اوردکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور خودساختہ مہنگائی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت اورنرمی نہ برتی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
0