0

ناجائز منافع خوری کا راستہ روکنے کے لئے دوکاندار سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، اے اے سی مٹہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بر قرار رکھنے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم نے مٹہ میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور نرخنامے چیک کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ اویزاہ رکھنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے۔ اے ڈی سی عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کہ ہر چیز کا سرکار نے نرخ نامہ مقرر کیا ہے اور اس پر عملدرآمد دوکانداروں کی ذمے داری ہے تاکہ عوام کو مناسب داموں اشیاء دستیاب ہوں اور خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا راستہ روکا جاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں