0

قوم کو نئی حکومت اور غلامی تسلیم نہ کرنی چاہیئے،، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق قوم کے نام نیا پیغام شیئر کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ ئے اور ایک گھنٹے کے دوران متعدد پوسٹس شیئر کر ڈالیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔اس 2منٹ 17سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو نئی حکومت اور غلامی تسلیم نہ کرنے سے متعلق ترغیب دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں اپنی نوجوان نسل سے آج کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، میں اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا اور میں عوام میں جاؤں گا۔ان کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی جد جہد سے نہیں گھبراتا میں، میں جد و جہد جاری رکھوں گا، میں کبھی تسلیم نہیں کروں گا کہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی امپورٹڈ حکومت مسلط کی جائے۔اس ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان چاہیے، نوجوانوں، آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، ایک زندہ قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوتی ہے، آپ نے غلامی قبول نہیں کرنی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں