0

لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرواز پی کے 9759 میں 310 مسافر سوار تھے۔  طیارے میں سوار مسافروں کو بحفاظت ایئر پورٹ لاؤنج پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ طیارہ بوئنگ 777 ہے، طیارے کی ونڈ سکرین دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے چٹخی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں