0

ایبٹ آباد ،ایگریکلچر افسران کی موجودگی میں فروٹ سبزی اور پولٹری کے نرخ مقرر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن کی نگرانی میں محکمہ فوڈ، تاجر نمائندوں اور ایگریکلچر افسران کی موجودگی میں فروٹ سبزی اور پولٹری کے نرخ مقرر کیے گئے۔ اس کے علاؤہ رمضان الکریم کے دوران رمضان بازار کے لیے مارکیٹ سے کم نرخوں پر ریٹ لسٹ بھی جاری کی گئی۔  شہری رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں کے حوالے سے اپنی شکایات سے ہمیں کنٹرول روم یا مرستیال ایپ پر مطلع کریں۔اسی سلسلے میں رمضان المبارک میں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سیمارکیٹ چیکنگ جاری ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعلی شیر نے ڈاکٹرلائیو سٹاک اور تمباکو کنٹرول سیل کے نمائندوں کے ہمراہ منڈیاں، سپلائی اور مین بازاد کے ایریا میں دودھ دہی، چکن، فروٹ، سبزی اور دیگر دکانوں کا معائنہ اور ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس طر ح عوا م کو رمضان المبارک کے دوران ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر تحصیل دار ایبٹ آباد اور نائب تحصیلدار ایبٹ آباد مین بازار، سبزی منڈی بازار میں اشیائے خورد و نوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں