0

عمران خان کو کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ملنی چاہئے،ریحام خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابق وزیر اعظم پر طنزیہ کہا کہ عمران خان کا حسِ مزاح کمال ہے اس لیے ان کی تجویز ہے وہ کپل شرما شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ کا ایک اچھا متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ریحام خان ملک عمران خان پر ایک ایسے وقت میں طنز کے تیر چلاتی دکھائی دیں جب انہیں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا۔ایک انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب بالی  وڈ میں اپنی قسمت آزمانی چاہئے۔ریحام خان نے کہا  کہ وہ اب جذباتی ہو گئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بھارت کو اس کے لیے کچھ جگہ بنانی چاہیے، بھلے وہ بالی وڈ میں ہی کیوں نہ ہو، مجھے یقین ہے کہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ ریحام نے عمران خان کی بالی وڈ میں بطور ہیرو یا ولن  انٹری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو اب ان پر منحصر ہے۔ بالی وڈ میں ہیرو ولن بنتے ہیں اور ولن زیادہ مقبول ہوتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں مذاق کرنے کاٹیلنٹ بھی ہے،  اگر اور کچھ نہیں تو وہ کپل شرما شو میں بھی اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ پاجی (نوجوت سدھو)کی جگہ لے سکتے ہیں، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اب  شعر و شاعری بھی خوب پڑھنے لگے ہیں، اور پاجی سے ان کی اچھی یاری بھی ہے تو کچھ گنجائش نکل سکتی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں