0

تیمرگرہ میں مسجد پر حملہ، پی ٹی ائی اور جمیعت کے درمیان صلح

لویر دیر(نمائندہ مانند) پی ٹی ائی کے کا رکنوں کی جانب سے تیمرگرہ میں مسجد پر حملہ کرنے،توڑ پھوڑ اور علماء اوhر طلباء پر تشدد کرنے سے جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی ائی کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لئے مختلف سیاسی جما عتوں کی گرینڈ جرگہ اور ضلعی انتظا میہ کی کوشیش رنگ لائے پی ٹی ائی اور جمیعت علما ء اسلام کے درمیان صلح کرا دی گئی ضلع بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تیمرگرہ میں پی ٹی ائی اور جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں کے درمیان تکرار کے بعد پی ٹی ائی کے کارکنوں کی جانب سے مسجد پر حملہ سے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے لوئر دیر کے سیاسی جماعتوں نے مصالحتی جرگہ تشکیل دیکر فریقین سے اس تنا زعہ کی خاتمہ کی درخواست کی تھی جس پر فریقین نے صلح کے لئے رضمامندی ظاہر کی تھی جبکہ پی ٹی ائی لوئر دیر کے رہنما اور سابق صدر غلام حسین اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان نے اہم کر دار ادا کرتے ہوئے اس واقعہ پر اپنے کارکنا ن کی طرف سے جمیعت علما ء اسلام سے معافی مانگ کر صلح کے لئے راہ ہموار کی تھی اس حوالے سے گزشتہ روز لوئر دیر کے قومی جرگہ کے صدر صاحب زادہ محمد یعقوب خان کی صدارت میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزالملک افکاری، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل، پیپلز پا رٹی لوئر دیر کے صدر نوابزادہ محمود زیب خان، سابق صوبائی وزیر مظفر سید، عالم زیب ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ، ن لیگ کے صدر جاوید اختر ایڈوکیٹ، اے ائن پی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسف زئی،جمیعت علماء اسلام لوئر دیر کے امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری جا وید اقبال، مسجد کے خطیب مفتی محسن محمود، ایڈینشل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان، اے اسی طاہر علی خٹک، ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق احمد خان، ڈی ایس پی فا روق جان، قومی وطن پارٹی کے ارشد خان سمیت لوئر دیر کے سیاسی مذہبی رہنماوں، علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر دیر قومی جرگہ کے صدر صاحب زادہ محمد یعقوب خان، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے وقوعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کے واقعات علاقے کی امن کے لئے خطرناک ہیں انھوں نے تمام سیاسی جما عتوں کے قائدین پر زور دیا کہ وہ اپنے کارکنوں کی اخلاقی تربیت کریں اور انہیں عدم تشدد کی تلقین کریں انھوں نے کہا کہ ضلع دیر ایک پر آمن علاقہ ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ضلع کی آمن اور بھائی چارہ بر قرار رہے اس موقع پر فریقین نے جرگہ کے عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کی صلح میں کر دارکو سراہا اس موقع پر فریقین کو گلے لگا دیا گیا اور فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں