0

ضلعی انتظامیہ کا پبی میں قائم رمضان سستا بازار کامعائنہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر  کے ہمراہ پبی میں قائم رمضان سستا بازار کامعائنہ کیا اس موقع پر ٹی ایم او پبی اخلاق حسین اور ٹی ایم اے یو نین کے صدر اختر علی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سستا بازار اور سیل پوائنٹس پر سبسڈائزڈآٹا, یوٹیلٹی سٹورز کی اشیائے خوردونوش کے سٹالز اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ سستا بازار میں سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخ نامے بھی چیک کیے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شہریوں سے سستابازار میں اشیائے خوردونوش اور سبسڈائزڈ آٹا کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی کی کارکردگی کو سراہا اور رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں