0

ل یونیورسٹی کا پرائیویٹ طلبا کیلئے بھی تعلیم کے راہ کو ہمواری پر اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ )وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت 39ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات ڈین اوردیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ کا ایجنڈا رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے ممبران کے سامنے پیش کیا ۔میٹنگ میں پرائیویٹ طلبا کیلئے ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی تاکہ پرائیویٹ طلبا کیلئے بھی تعلیم کے راہ کو ہموار کیا جا سکے۔ میٹنگ میں مختلف شعبہ جات کے بورڈ آف سٹڈیز کی منظوری کے ساتھ مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں طلباء کو بہترین تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسرچ پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی میں لیبارٹریز میں ریسرچ کا کام یونیورسٹی ٹائم کے بعد بھی جاری رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کافی عرصہ سے کانووکیشن نہیں ہوا جس کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر تیاریا ں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ انشا اللہ جلد ہی گومل یونیورسٹی میں کانووکیشن کا انعقاد ہوگا ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں