0

اکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی میں نابینا بچوں کے لیے فری سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی میں نابینا بچوں کے لیے فری سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا، نابینا بچی انم نور نے مہمانوں کے ہمراہ  پیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر ملاکنڈ بہادر علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ادرہ کی ڈائریکٹر امجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں بصارت سے محروم بچوں کے لئے سکول نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے تعلیم کی سہولت سے محروم تھی ان کی خواہش تھی کہ ایسے بچوں کے لئے اپنے سکول میں مفت سیکشن شروع کروں جو کہ امیر زیب اور دیگر ٹیم ممبران کے کاوشوں سے پورا ہوگیا، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر بہادر علی نے ادارہ کی طرف سے نابینا بچوں کی سیکشن کی قیام کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں اس وقت 840 نابینا افراد رجسٹرڈ ہے، دنیا بھر میں 22 کروڑ اور پاکستان میں 20 لاکھ مکمل جبکہ 60 لاکھ جزوی نابینا افراد موجود ہے،جن کو تعلیم کے ذریعے کامیاب شہری بنایا جاسکتا ہے، اخر میں مہمانوں اور منتظمین میں یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں