0

ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی، محمد عمر خان

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا SDPOs, SHOs اور چوکی انچارجان  کو جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بریفنگ۔جرائم کے روک تھام کیلئے حکمت عملی واضح۔ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔امن وامان برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے کے احکامات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس لائن نوشہرہ میں SDPOS, SHOs اور چوکی انچارجان کو جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو جرائم  کنٹرول کرنے اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خان نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔بر خلاف مال مقدمات پر کاروائیاں تیز کرکے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے مظلوم کو اْسکا حق دیں۔معاشرتی جرائم کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ اپنی ڈیوٹی  پوری ایمانداری،لگن اور جانفشانی سے کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں