0

ہمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

لاہور (نمائندہ مانند) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔ 

تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 197 جبکہ پرویز الہٰی کو ایک ووٹ ملا۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔  اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پرویز الہٰی زخمی۔پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ان پر موجودہ حکمرانوں نے قاتلانہ حملہ کروانے کی کوشش کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں