0

تھانہ پھندو پولیس کا کامیاب کارروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پھندو پولیس نے گلبہار سے متصل گنجان آباد رہائشی علاقوں اخون آباد، شاہین مسلم ٹاؤن، پھندو روڈ اور اطراف میں آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان شہر کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جو ٹوکن کی شکل میں آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 232 گرام سے آئس اور دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےتفصیلات کے مطابق تھانہ پھندو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اخون آباد، پھندو روڈ، شاہین مسلم ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عدنان گل ولد عابد گل اور سعد عرف سر ولد رحیم کو گرفتار کر لیا جو شہر کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں، ملزمان ٹوکن کی شکل میں آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 232 گرام سے آئس اور دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں