0

جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ دیرلوئر کے زیراہتمام0 15 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

لویر دیر (نمائندہ مانند) جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ دیرلوئر کے زیراہتمام0 15مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا اس سلسلے میں جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ دیرلوئرنے اپنے مدد آپ کے تحت علاقے کے 0 15غریبوں مسکینوں، یتیموں، بیواؤں،مریضوں اور بے سہارا خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا جبکہ رمضان فوڈ پیکج میں آٹا، چاول، گھی، چینی، چائے کجھور، لوبیا، مشروبات اور دیگر اشیا ء شامل ہیں اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ صدر میر حسن جنرل سیکرٹری صدام حسین، فنانس سیکرٹری رحمت سبحان اور ڈاکٹر معین نے کہا کہ جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ گزشتہ چار سال سے اپنے مددآپ کے تحت غریبوں مسکینوں، یتیموں، بیواؤں،مریضوں اور بے سہارالوگوں کی مددکررہی ہیں انہوں نے کہا کہ جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ مستحق خاندانوں کو فوڈ ُپیکج دینے ساتھ ان کو صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور سکولز کالجوں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہرصورت میں ان کا مددجاری رکھیں گے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اپنے خیرات اور عطیات میں جوان ویلفیئرفاونڈیشن پیٹودرہ کے ساتھ تعاون کریں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں