0

حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 600لیٹر مضر صحت مشروبات ضائع کر دئیے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا اور جدید موبائل فوڈ لیب کے زریعے مشروبات کی موقع ٹیسٹنگ کی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی رخسار علی کی زیر نگرانی ایبٹ آباد ٹیم کی کاروائی، کچہری روڈ پر مختلف دوکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے پانی، جوس، پیپسی کولا، مختلف مشروبات اور آئل کے سامپلز کو موقع پر ٹیسٹ کیا گیا. تقریباً 600 لیٹر ناقص اور غیر معیاری مشروبات کو موقع پر ضبط کر لیا گیا، ایک گودام سیل کیا گیا اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں