0

حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف پاراچنار میں بینک ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ

 پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) بینک ایمپلائز پروٹسٹ پاراچنارحکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف پاراچنار میں بینک ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہفتے کی چھٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا  پاراچنار پریس کلب کے سامنے بینک ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اقتدار حسین، ابرار حسین، رشید بنگش اور انتظار حسین نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہفتے کے روز بند رہتا ہے اسلئے بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنا نا انصافی ہے ہر شہر میں ہر بینک کا ایک برانچ کھلا رہتا ہے اور پورے ملک میں ہفتے کے روز تمام برانچ کھلے رکھنا نا انصافی ہے اس وجہ سے ہفتے کی چھٹی فوری طور بحال کیا جائے ملازمین کا کہنا تھا کہ چھٹی بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں