0

حکومت سرکاری ملازمین کا سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے، قیصر خان

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق ناظم و سابق ممبر ضلع کونسل نوشہرہ قیصر خان آف محب بانڈہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایریگیشن نوشہرہ کا ملازم نوید اختر (محب بانڈہ) جو کہ ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے مسلسل سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے اور یہاں تک کہ نوید اختر نامی محکہ ایریگیشن کے ملازم نے اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ کھول رکھا ہے اور اس پر مکمل طور پر سیاست بازی کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکرٹری ایرگیشن خیبر پختونخواہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سر عام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین بلخصوص ایرگیشن ملازم نوید اختر (محب بانڈہ)کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پانی کا بلبلا تھا جو کہ جلد ختم ہو جائے گی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں