0

امریکی رکن کانگریس الہان عبد اللہ عمر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امریکی رکن کانگریس الہان عبداللہ عمر اسلام آباد پہنچ گئیں، پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔37 سالہ عمر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے، بدھ کی صبح الہان عبداللہ عمر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان عمر کا استقبال کیا۔ الہان عبداللہ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔الہان عمر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی زبردست حامی ہیں، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کو بھارت میں ضم کیا تھا الہان عبداللہ نے کشمیریوں کی حمایت میں فوری طور پر بیان جاری کیا تھا۔ دریں اثناء دفتر خارجہ نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے، جنوب ایشیائی امور کے امریکی قام مقام سیکرٹری ایلس جی ویلز نے کہا کہ امریکا اپنے حقوق کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں